لاہور(آن لائن)سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے فرانزک کیلئے ادھوری چیزیں بھیج دیں ایس ایم جی کی گولیاں بھیج دی گئیں مگر ایس ایم جیز نہیں بھیجی گئیں، ایس ایم جی سے چلی اور پوسٹ مارٹم سے گولیاں نہیں بھیجی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ساہیوال میں استعمال ہونے والے اسلحے کے فرانزک نیٹ کیلئے فرانزک ٹیم کو ادھوری چیزیں بھیجی گئی ہے فرانزک ذرائع کے مطابق ایس ایم جی کے45فول
بھیجے گئے ہیں اور ایس ایم جیز نہیں بھیجی گئیں ہم فول کا تجزیہ کرکے محفوظ تو کر سکتے ہیں مگر ایس ایم جی کا تجزیہ کیے بغیر حتمی رپورٹ نہیں دے سکتے ایس ایم جیز کے بغیر تجزیہ کرنا مشکل ہے فرانزک ٹیم کو9ایم ایم کی5گولیاں بھیج دی گئی ہیں مگر ایس ایم جی سے چلنے والی اور پوسٹ مارٹم سے ملی گولیاں نہیں بھیجی گئیں ذرائع کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کے زیر استعمال ایس ایم جیزہی ہوتی ہیں۔