جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر عائد ٹیکس ختم ،پی ٹی آئی حکومت نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 19  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (اے این این ) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے ٹیکس دہندگان کے لیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ نئے فنانس بل میں مذکورہ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ سابقہ حکومت نے 2016 کے بجٹ میں مختلف بینکوں سے ایک روز میں 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ ختم

کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے 0.3 فیصد اور ٹیکس نادہندگان سے 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا تھا۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری بیان میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت سے ملاقات میں 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے نئے فنانس بل سے متعلق کے سی سی آئی کی سفارشات اور تجاویز پر بات چیت کی گئی۔خرم شہزاد کے مطابق وزیرمملکت برائے محصولات حماد اظہر ٹیکس دہندگان کے لیے یہ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…