ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

چین ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور قطر کے بعد روس بھی پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پر تیار، بہت بڑی پیشکش کردی

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چین ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور قطر کے بعد روس بھی پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پر تیار، بہت بڑی پیشکش کردی، روسی فرم نے پاکستان میں پانی و بجلی کے شعبہ میں 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ذرائع پانی وبجلی وزارت نے بتایا ہے کہ روس کی سرکاری فرم انٹر راؤ انجینئرنگ پاکستان میں مہمند ڈیم سمیت کئی آبی منصوبوں میں سرمایہ کا ری کر نا چاہتی ہے۔

راؤ انجینئرنگ روس کی بڑی انرجی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔اس کمپنی کا یورپ کی سیمنز جیسی کمپنیوں کیساتھ روس میں جوائنٹ ونچر ہے۔ انٹر راؤ پاکستان اور روس کی حکومتوں کے درمیان ڈیل کی خواہش مند ہے۔ جبکہ راؤ افغانستان میں بھی دریائے کابل پر ڈیم تعمیر کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ نومبر میں کمپنی اور واپڈا کے درمیا ن مذاکرات ہو چکے ہیں۔ جبکہ کمپنی کے حکام وزیر توانائی سے ملاقات کے خواہاں تھے لیکن اب تک ملاقات نہیں ہوسکی۔وزارت توانائی کے اہلکاروں کے مطابق کمپنی کے حکام سرمایہ کاری کیلیے گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا لیکن ان کو ابھی تک کسی ردعمل نہیں دیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی حکام کی وفاقی وزیر عمر ایوب سے بھی ملاقات ہو چکی ہے،جس میں انھوں کے جامشورو پاور پلانٹ میں انوسٹ کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا۔وزارت کے حکام کے مطابق روسی کمپنی نے پاکستانی حکام کو تجویز دی ہے کہ اگر پاکستانی اتھارٹیز کسی بڑے پراجیکٹ کیلئے تیار نہیں تو کمپنی فی الحال ابتدائی طور پر پانچ چھوٹے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلیے بھی تیار ہے۔جن میں بوجی ،نوسیری ،یلبو،تنگس اور مہمند ڈیم شامل ہیں۔ان منصوبوں کا کل تخمینہ 318بلین روپے ہے۔ چین ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور قطر کے بعد روس بھی پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پر تیار، بہت بڑی پیشکش کردی، روسی فرم نے پاکستان میں پانی و بجلی کے شعبہ میں 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…