پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

’’ اومنی گروپ کا چراغ رگڑ کر جو جِن سامنے آتا ہے وہ مراد علی شاہ ہیں‘‘ سندھ سرکار کی تبدیلی کیلئے وفاقی حکومت نے ایسا اعلان کردیاکہ پیپلز پارٹی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سندھ میں تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک بنانے کا اعلان کر تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کے لیے پیپلزپارٹی کے سینئر اراکین نے ہم سے رابطہ کیا ہے، چاہتے ہیں پی پی خود تبدیلی لائے، ہم موقع دینا چاہتے ہیں اگر یہ فائدہ نہیں اٹھاتے تو یقینی طور پر عملی اقدامات لینا پڑیں گے، بلاول ابھی بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے کوئی تعلق نہیں،آج غریبوں کے لیے چیزیں سستی ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ہماری حکومت نے بڑے لوگوں کے لیے ہماری اضافہ کیا، ہم غریبوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی حکومت نے میڈیا ورکرز کو ملازمتوں سے نکالنے کی وجہ سے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں ،پیسے دینے کے بعد بھی لوگوں کو نکالا جارہا ہے، اشتہارات صرف انہیں ملیں گے جو ادارے ملازمین کو تنخواہ ادا اور لیبر قانون پورے کریں گے۔کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اومنی گروپ کا چراغ رگڑ کر جو جِن سامنے آتا ہے وہ مراد علی شاہ ہیں، اس کے بعد لوگوں کے جعلی اکا ئو نٹس بھی کھلتے ہیں اور دوسرے کام بھی ہوتے ہیں، اس لیے مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کو موقع دینا چاہتے ہیں کیونکہ مراد علی شاہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں لہذا پیپلزپارٹی خود اس پر سوچے اور اپنے وزیراعلی سے استعفی لے، ان لوگوں نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ پی پی کے اراکین بھی اس صورتحال پر خوش ہیں، پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس کے لیے پیپلزپارٹی کے سینئر اراکین نے ہم سے رابطہ کیا ہے، جو لوگ عوام کے قریب ہیں وہ تبدیلی کی بات کریں گے، اب تبدیلی کا سفر شروع ہوا ہے، چاہتے ہیں پی پی خود تبدیلی لائے۔

ہم موقع دینا چاہتے ہیں اگر یہ فائدہ نہیں اٹھاتے تو یقینی طور پر عملی اقدامات لینا پڑیں گے اور پی پی کی اکثریت سندھ میں ہمارا ساتھ دے گی، سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک بنائیں گے، تبدیلی ناگزیر ہے۔وزیراطلاعات نے پی پی چیئرمین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ابھی بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں، میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ کے اپنے حلقے میں ڈاکٹرز اور ادویات نہیں۔

ان کے حلقے کے اسکولوں میں ٹیچرز اور فرنیچر نہیں، کراچی کا کیا حشر نشر ہوا ہے، کہتے ہیں پیسہ نہیں، بڑے خاندانوں کے لیے پیسہ ہے، ہم سندھ والوں کے دکھ درد کے ساتھ ہیں، عوام کو پیغام دیتے ہیں کہ جو پیسہ آپ کے لیے آرہا ہے وہ آپ پر نہیں لگ رہا، اس لیے سندھ کے عوام خود خیال نہیں کریں گے تو ان کا پیسہ اسی طرح لندن اور امریکا ہی جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں اکانومی کلاس میں سفر کرکے آیا ہوں لیکن رضا ربانی جو مزدور رہنما بنتے ہیں وہ بزنس کلاس میں سوار تھے۔

استحقاق نہ ہونے کے باوجود وہ منسٹر کالونی میں رہ رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ سندھ نے فاٹا کو این ایف سی میں حصہ نہیں دیا، تینوں صوبوں اور وفاق نے فاٹا کی ترقی کے لیے اپنا حصہ دیا،جب عملی کام کا وقت آتا ہے تو یہ لوگ خود کو لاتعلق کرتے ہیں، فاٹا والے پیسے بھی لوگوں پر خرچ نہیں ہوں گے وہ بھی اومنی اور زرداری گروپ کے پاس چلے جائیں گے۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آج غریبوں کے لیے چیزیں سستی ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

ہماری حکومت نے بڑے لوگوں کے لیے ہماری اضافہ کیا، ہم غریبوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔میڈیا میں مالی بحران سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا ورکرز کو ملازمتوں سے نکالنے کی وجہ سے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں لیکن پیسے دینے کے بعد بھی لوگوں کو نکالا جارہا ہے، اب ہم اشتہارات کی نئی پالیسی لے کر آرہے ہیں جسے اس بات سے جوڑ دیں گے کہ جو ادارے ملازمین تنخواہ ادا کریں گے اور لیبر قانون پورے کریں گے صرف انہیں اشتہارات ملیں گے۔وزیراعظم پر نیب کیس سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر 27 لاکھ کا کیس ہے، نیب کو نہ صرف یہ کیس واپس لینا چاہیے بلکہ وزیراعظم سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…