اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’بیرون ملک جائیدادیں سلائی مشینوں کی کمائی سے بنائیں‘‘ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن دعویٰ کر دیا، مخالفین بھی حیران رہ گئے

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھائی نہیں والدین کی جانب سے وراثت میں حصہ ملا، پاکستان میں کثیر زرمبادلہ سلائی مشینوں کے ذریعے کما کر لایا جا رہا ہے، پاکستان میں بہت سی خواتین سلائی مشینوں سے روزگار کما رہی ہیں، صرف میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا گیا، سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں جو تمام ظاہر کی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کی سپریم کورٹ

کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بیرون ملک جائیدادوں کے ذرائع سے متعلق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک جائیدادیں سلائی مشینوں کی کمائی سے بنائی ہیں۔ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کی طرف کیے گئے سوالات کے جواب دیے۔علیمہ خان نے کہا کہ میں نے اپنی تمام جائیدادیں ظاہر کی ہوئی ہیں جن میں امریکا میں جائیداد بھی ظاہر کی ہے۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ جی، پاکستان میں بہت خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں، میری مشینوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کر لیں، میں بیس سال سے کام کر رہی ہوں، آپ رکارڈ چیک کرلیں تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں، جب خاتون کام کرتی ہے تو ہم اس کی سلائی مشینوں کا بھی مذاق اڑاتے ہیں۔وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ سلائی مشینیں ہماری ایکسپورٹ کا بڑا حصہ ہیں اور لاکھوں لوگ کام کررہے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج ایکسپورٹ سے آرہا ہے اور سلائی مشینوں سے آ رہا ہے۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کا بے نامی دار ٹھہرایا جا رہا ہے؟اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ میں اس حوالے سے اپنا بیان دے چکی ہوں، مجھے عمران خان کی طرف سے نہیں بلکہ والدین کی طرف سے حصہ ملا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…