جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں مزید کتنے پاکستانیو ں کی جائیدادوں کا سراغ لگالیا گیا ؟تفصیلات پڑھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے متحدہ عرب امارات میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا، یو اے ای میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر 1211 ہوگئی۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 12 سو 11 پاکستانیوں کی متحدہ عرب امارات میں 2154 جائیدادیں ہیں جن میں سے 96 افراد کے بارے میں حال ہی میں انکشاف ہوا۔

رپورٹ میں کیا گیا کہ مزید 341 لوگوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جائیداد رکھنے والے 61 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک شخص مفرور اور 5 افراد انتقال کر چکے ہیں، مزید 10 افراد تعاون نہیں کر رہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 167 افراد کے خلاف انکوائری بند کر دی گئی ہے، 79 افراد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس ٹیکس ریٹرن جمع کروائے ہیں جبکہ 97 افراد نے یو اے ای میں اپنی جائیداد سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں اور اکاؤنٹس سے متعلق کیس بھی زیر سماعت ہے۔ایک سماعت کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو بتایا تھا کہ 16 کروڑ کی ادائیگی ٹیکس کی مد میں وصول ہو چکی ہے۔ 14 کروڑ کی ادائیگیوں کا مزید تعین کر لیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ دبئی جائیدادوں پر ملک بھر میں دفاتر قائم کر دیے، 775 افراد نے جائیدادوں پر بیان حلفی دے دیے۔ 60 کیسز ایسے ہیں جن میں جائیدادیں زیادہ ہیں۔ 60 کیسوں سے زیادہ وصولی کا امکان ہے۔ سماعت میں ممبر آڈٹ ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ 579 افراد میں سے 316 نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا جبکہ اب تک 270 ملین سے زائد کی ریکوری ہوچکی ہے۔ممبر ایف بی آر کے مطابق 70 ملین کی مزید ریکوری جنوری میں ہو جائے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ اب تک ایف آئی اے نے 895 افراد کا ڈیٹا دیا ہے، ڈیٹا ان کا دیا گیا جن کی 365 بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ممبر کے مطابق ایف بی آر کے پاس شناختی کارڈ کے ساتھ 579 افراد کے حلف نامے موجود ہیں، 867 جائیدادوں کی تفصیل بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی 2700 جائیدادوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا تھا کہ رقوم کی غیر قانونی ترسیل روکنے پر قانون بنا رہے ہیں، رقوم حوالہ، ہنڈی اور اسمگلنگ سے منتقل کی جاتی ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ آپ اسمگلنگ روکنے میں کیوں ناکام ہیں، بڑے شہروں کی مارکیٹیں اسمگلنگ کے سامان سے بھری پڑی ہیں۔بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کو عدالت میں بھی طلب کیا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…