جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈر رہا ہوں کہ کہیں پاکستانی معیشت مزید نہ گر جائے ، عوام ہمارے خلاف سڑکوں پر بھی آسکتی ہے، کپتان کے یار شیخ رشید نے حکومت پر بم گرا دیا،لائیو شو میں کیا کیا انکشافات کرتے ہوئے بڑااعتراف کر لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خدشہ لگا رہتا ہے کہ کہیںپاکستانی معیشت مزید نہ گر جائے، ڈرتا ہوں کہ کہیں مزید مہنگائی بڑھنے اور قوت خرید کم ہو جانے کے باعث عوام سڑکوں پر ہی نہ نکل آئیں، حکومت میں غلطیاں ہیں ، پی ٹی آئی میں اسد عمر سے بہتر کوئی اور وزیر خزانہ نہیں، ہر جمعہ کو کہہ دیا جاتا ہے کہ وزیر خزانہ جا رہا ہے،شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے

مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حکومت کے اتحاد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کی حکومت میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معیشت کے حوالے سے بھی شدید خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ حکومت غلطیاں کر رہی ہے اورمجھے خدشہ لگا رہتا ہے کہ کہیں پاکستانی معیشت مزید نہ گر جائے ، ڈرتا ہوں کہ کہیں مزید مہنگائی بڑھنے اور لوگوں کی قوت خرید کم ہو جانے کے باعث عوام سڑکوں پر ہمارے خلاف نہ نکل آئیں تاہم مجھے پی ٹی آئی میں اسد عمر سے بہتر وزیر خزانہ نظر نہیں آتا ، ہر جمعہ کو کہہ دیا جاتا ہے کہ وزیر خزانہ جا رہا ہے۔ بلاشبہ حکومتی وزیروں کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم اور متضاد ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید اپنے سیاسی حریف شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف حکومتی فیصلے کے برخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ایک انٹرویومیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لگانے والے پچھتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں، ہم کوئی غنیمت کا مال تھے کہ 7سال جیل کاٹی اور

3سال میں پروڈکشن آرڈر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑے کردیئے گئے ہیں، میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں، جہاں پاناما کا کیس لڑا اور اب دوسرا لڑنے جا رہا ہوں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سانپ اور شہباز شریف اکھٹے آرہے ہوں تو پہلے سیاسی طور پر شہباز شریف کو مارو، یہ چوری بھی کریں اور اپوزیشن لیڈر بھی بنیں۔

انہوں نے کہاکہ اسپیکر کا فیصلہ ہے میں کچھ نہیں کہتا لیکن ریمانڈ کے وقت چیئرمین پی اے سی بنایا جانا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام چلتا تو یہ جیل میں ہوتے اور نیا پاکستان یہ ہے کہ قلندر باہر پھریں، قانون کے تحت چور اندر جائیں، عمران خان کا حقیقی دوست ہوں اور دوست وہ ہے جو صحیح مشورہ دے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں ٹی وی پر آجائیں ثابت کروں گا کہ وہ این آر او کے متلاشی ہیں اورپی اے سی چیئرمین بننا اس کا پہلا قدم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نیب جائیں یا الیکشن کمیشن یہ ان کا حق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…