پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

میں دنیا سے پیسے مانگ رہا ہوں اور آپ اربوں کا نقصان کر رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اہم وزیر پر برس پڑے

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کے عوام ان دنوں لوڈشیڈنگ کے شدید بحران میں گھرے ہوئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور عمر ایوب اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کردی تاہم وزیراعظم کے سامنے ان کی یہ چوری پکڑ ی گئی ،شدید سردی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ پروزیراعظم عمران خان وزرا پر برہم ہوگئے۔

منگل کو نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پاور اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ ملک کے 22 کروڑ عوام کو بھگتنا پڑا رہا ہے کیونکہ شدید سردی میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ دو وفاقی وزرا ہیں، عوام جن کی غفلت کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق توانائی اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے بروقت ایل این جی درآمد نہ ہو سکی اور اس سے قومی خزانے کو 12 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب وفاقی وزرا غلام سرور خان اور عمر ایوب حالیہ بجلی بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیرِاعظم وزرا پر برس پڑے اور کہا کہ میں دنیا سے پیسے مانگ رہا ہوں اور آپ اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔رائع کے مطابق ایل این جی درآمد نہ ہونے کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں۔ تھرمل پاور پلانٹس فرنس آئل پر چلانے سے 10 سے 12 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اربوں روپے کا بوجھ صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ موصولہ دستاویز کے مطابق دسمبر 2018 میں پاور سیکٹر کو 180 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ گیس کی مطلوبہ مقدار ملنے سے بجلی مہنگے فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…