منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

نیا پاکستان، حکومت نے5ماہ میں اوسطاً ہر ماہ کتنے ارب روپے قرض لیا؟ مجموعی قرضے کتنے کھرب سے تجاوزکرگئے،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے قرضوں میں پچھلے پانچ ماہ سے روزانہ 15 ارب روپے کا اضافہ ہو رہاہے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی کامران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو آئے ہوئے تقریباً پانچ ماہ ہو چکے ہیں، میں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی جگہ اب پی ٹی آئی نے لے لی ہے لیکن بجٹ خسارے میں کمی نہیں آ رہی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں،

تجارتی خسارہ جتنی تیزی سے کم ہونا تھا اس طرح نہیں ہو رہا ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عمران خان سب سے بڑا خواب قرضوں کے بارے میں، وہ پرانے قرضے چکانے کی بجائے بے پناہ نئے قرضے سامنے آ رہے ہیں، قرضہ لینے کے حوالے سے پاکستان کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، کامران خان نے سٹیٹ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہوش اڑا دینے والے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے مطابق پچھلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبر 2018ء کے دوران مجموعی ملکی قرضوں میں 2240 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے یعنی کہ 22.2 کھرب روپے کا قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے، کامران خان نے کہا کہ ہمارا ملک روزانہ 15 ارب روپے کے قرضوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، پچھلے پانچ مہینوں میں ہر روز ہمارا 15 ارب روپے قرضہ بڑھ جاتا ہے، دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے5ماہ میں اوسطاً ہر ماہ 448 ارب روپے قرض لیا، مجموعی قرضے 264 کھرب 52 ارب روپے سے تجاوزکرگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضے 9.3فیصد بڑھ گئے، نومبر کے اختتام تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم 264کھرب52ارب60کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اس دوران اندرونی قرضے5.5فیصد اضافہ سے173کھرب22ارب80کروڑ روپے اور بیرونی قرضے17فیصد اضافے سے 91 کھرب 29ارب80کروڑ روپے ہو گئے۔

جولائی سے نومبر تک وفاقی حکومت نے 9 کھرب 6 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے مقامی ذرائع سے لیے جبکہ بیرونی قرضوں میں13کھرب 34 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کی حکومت کی قرض لینے کی رفتار مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے آخری سال قرض لینے کی اوسط رفتار سے بھی 56 فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے وفاقی حکومت نے ہرماہ اوسطاً448ارب روپے قرض لیاجبکہ ن لیگ نے اپنے آخری مالی سال میں اوسطاً ہر ماہ 287 ارب روپے قرض لیا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…