پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

مریم نواز کی دوبارہ دھماکہ خیز واپسی ، آتے ہی ایسا فیصلہ کرلیا جس نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ ، نواز دور میں وزیراعظم ہائوس میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکیشن سیل کودوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتے اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے

بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوی امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی ، اس تناظر میں ماڈل ٹاﺅن لاہور کے پارٹی آفس میں مریم نوازکے لئے آفس قائم کیا جارہا ہے جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ بیٹھا کریں گی۔ان کی میڈیا ٹیم میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، ڈاکٹر طارق فضل، محمد زبیر، مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، طلال چودھری، بیرسٹر دانیال، مائزہ حمید نمایاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…