منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

شیخ رشید اور عمران خان کے راستے جدا؟ وزیر ریلوے نے اپنی ہی حکومت پر ’’بم‘‘گرادیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر کہاہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں۔ایک انٹرویومیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لگانے والے پچھتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں، ہم کوئی غنیمت کا مال تھے کہ 7سال جیل کاٹی اور 3سال میں پروڈکشن آرڈر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑے کردیئے گئے ہیں، میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں، جہاں پاناما کا کیس لڑا اور اب دوسرا لڑنے جا رہا ہوں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سانپ اور شہباز شریف اکھٹے آرہے ہوں تو پہلے سیاسی طور پر شہباز شریف کو مارو، یہ چوری بھی کریں اور اپوزیشن لیڈر بھی بنیں۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر کا فیصلہ ہے میں کچھ نہیں کہتا لیکن ریمانڈ کے وقت چیئرمین پی اے سی بنایا جانا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام چلتا تو یہ جیل میں ہوتے اور نیا پاکستان یہ ہے کہ قلندر باہر پھریں، قانون کے تحت چور اندر جائیں، عمران خان کا حقیقی دوست ہوں اور دوست وہ ہے جو صحیح مشورہ دے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں ٹی وی پر آجائیں ثابت کروں گا کہ وہ این آر او کے متلاشی ہیں اورپی اے سی چیئرمین بننا اس کا پہلا قدم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نیب جائیں یا الیکشن کمیشن یہ ان کا حق ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…