پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

اب پاکستان کے اندر کوئی افغانی نظر نہ آئے۔۔۔!!! ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ افغان شہریوں پر بڑی پابندی عائد

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این ) پاکستان نے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیاہے جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن آرائیول کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جا ری ہے۔عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزا کے اجرا کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ان کی ایئر پورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی، ان کی جانب سے قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جا ئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…