اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس سے متعلق کیس میں نیب کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے بجلی اورپٹرولیم مصنوعات
پراضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی،قومی احتساب بیورونے رپورٹ عدالت پیش کردی ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ معاملے کومزیدنہیں سن سکتے،نیب اس کودیکھے،عدالت نے نیب کوتحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔