منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی فوج کو نئے سال کے پہلے دن بھی سکون نہ آیا،کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا ایسا جواب کہ دشمنوں کے طوطے اڑ گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

سرینگر(اے این این)نئے سال کے پہلے دن بھی بھارتی فوج باز نہ آئی ،جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ شروع کردی جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔سرینگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے درمیان منگل کی صبح مقبوضہ جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

یہ فائرنگ کھیری کرمارا علاقے میں کی گئی ۔تاہم اس کراس فائرنگ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں 2 افراد کو شہید کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دراندازی کا الزام پاکستان تھوپ دیا۔بھارتی فوج کے مطابق نوگام ہندوارہ سیکٹر میں سرحدی حفاظتی فورس کی 116بٹالین نے دعویٰ کیا کہ حد متارکہ کے نزدیک چند مشکوک دراندازوں کو دیکھا گیا جو اس پار دا خل ہو نے کی کوشش کررہے تھے جس کے بعد فورسز اہلکارو ں نے انہیں للکارا تاہم طرفین کے درمیان فائر نگ کے نتیجے میں دو جنگجوؤ ں کو جا ں بحق کرنے کا دعوی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے مارے گئے جنگجو فوجی وردی میں ملبوس تھے تاہم فوج نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں تلاشی کاروائی جاری تھی اور بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے جنگجوؤ ں سے ہتھیار بھی بر آ مد کئے گئے ۔فوج کے مطابق اس سیکٹر میں فوج کی طرف سے تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔فوج نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فائرنگ اور موسمی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ اور درانداز بھی اس پار داخل ہوئے ۔ ادھر فو ج کے ترجمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مارے گئے جنگجو پاکستانی فوج کی وردی میں ملبوس تھے جبکہ دیگر فرار ہونیوالے درانداز بی ایس ایف کی وردی میں ملبوس تھے تاکہ وہ فوج کو دھوکا دے سکیں ۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے اہلکاروں سے برآمد شدہ ہتھیار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نئے سال کے موقع پر نوگام سیکٹر میں فوج کی چوکیوں پر ایک بڑے حملے کو انجام دینے کے فراق میں تھے ۔ترجمان کے مطابق دو نوں جنگجوؤں کی لاشوں کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا جائے گا ۔اس دوران حد متارکہ پر واقع کیرن علاقہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران آ ر پار گولہ باری ہوئی جس کی وجہ سے آ بادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پیر کو علاقہ میں سکون تھا تاہم پیر اورمنگل کی درمیانی شب اچانک فائر نگ سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد آ ر پار فوج نے ایک دوسری کی چوکیو ں پر گولہ باری کی جس کے بعد مقامی لوگو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر کریری بارہمولہ میں فو ج و فوسز نے منگلکو دوسرے روز بھی محاصرہ اور تلاشی کاروئی جاری رکھا ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…