پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

عثمان بزداربھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں داخل،ٹوئٹر اور فیس بک پر اکاؤنٹس بنا لئے ،منٹوں میں فالورز کی تعداد کہاں تک پہنچ گئی ؟

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سرداعثمان بزدار سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے ،ٹوئٹر اور فیس بک پر اکاؤنٹس بنا لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹر پراپنااکاؤنٹ بنا لیاہے جہاں ان کے فالورز کی تعداد ایک لاکھ56ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیس بک اکاؤنٹ پرفالوررزکی تعداد 4لاکھ52ہزار ہے ۔ فیس بک اکاؤنٹ پر عوام کیلئے سوالات پوچھنے کی آپشن بھی رکھی گئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب فیس بک پر اپنی موجودگی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو 2019 کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ نیا سال خوشحال اور ترقی یافتہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا، نیا سال عوام کیلئے روشن مستقبل اور ترقی کی نویدبن کر طلوع ہوگا،پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں مشکل حالات سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، 2019 پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔سال نو کو قوم کیلئے خوبصورت بنانے کیلئے قومی پروگراموں کو دلجمعی اورخلوص کے ساتھ شروع کیا ہے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے شاندار مستقبل کیلئے حکومت بے لوث طریقے سے اپنے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا ۔ہمیں سال2018 کو الوداع اورنئے سال2019 کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی رواداری، تحمل، ایثار اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…