منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اہم حکومتی شخصیات کے نام پر بہت بڑی کرپشن، گزشتہ روز ایک وزیر نے عمران خان کو کیا کچھ بتایا؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم حکومتی شخصیات کے نام پر بہت بڑی کرپشن کرنے کا انکشاف، یہ انکشاف معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان سے ایک وزیر نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ کچھ لوگ حکومت کی اہم شخصیات کے نام پر کرپشن کر رہے ہیں

اور جو رقم انہیں بتائی گئی ہے وہ بہت بڑی ہے۔  معروف صحافی 172 شخصیات کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کل رات ایک وزیر نے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کچھ لوگ حکومت کی اہم سیاسی شخصیات کا نام لے کر کرپشن کر رہے ہیں اور پیسے لے رہے ہیں، حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وزیر کے علاوہ ایک اور وزیر کو بھی اسی طرح کی شکایات ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بیان جاری کر دیں لیکن ظاہر ہے کہ فی الحال وہ زیادہ کھل کر بات نہیں کریں گے لیکن ان کی گفتگو سے یہ معلوم ہو جائے گا کہ ابھی تحریک انصاف کی حکومت کے چار مہینے پورے نہیں ہوئے لیکن اندر سے ہی خطرات محسوس ہو رہے ہیں کہ شاید کچھ لوگ ان کے نام پر پیسے بنانے میں مصروف ہیں۔ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اسی قسم کے الزامات آصف علی زرداری پر بھی لگائے جاتے ہیں، یہ بڑا سنگین معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو رقم وزیراعظم کو بتائی گئی ہے وہ کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان سے ایک وزیر نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ کچھ لوگ حکومت کی اہم شخصیات کے نام پر کرپشن کر رہے ہیں اور جو رقم انہیں بتائی گئی ہے وہ بہت بڑی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…