جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان،اتنی بڑی رقم سعودیہ نہیں بلکہ کون دیگا؟جانئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے سعودی عرب کے بعد پاکستان کے بہترین دوست چین کی جانب سے بھی پاکستان کو مالیاتی پروگرام ملنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مذکرات کااہم دور بھی متوقع ہے ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی حکام کے ساتھ وزارت خزانہ اور پاکستان سٹیٹ بنک کے اعلی حکام مذکرات کریں گے۔

جس کے بعد چین کی جانب سے مالیاتی پروگرام شارٹ ٹرم قرضے کے طور ملنے کا امکان ہے چین سے ملنے والے قرض کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کی مالیاتی مشکلات میں بھی کمی ہوجائیگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جاری کھاتوں میں خسارہ بڑھتا جارہا ہے اور پاکستان کو ادائیگیاں بھی کرنا ہیں اور اگر پاکستان کو چار سے پانچ ارب ڈالر دوست ممالک سے مل جاتے ہیں تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے کم پیسے لینا ہونگے اور آئی ایم ایف کی شرائط بھی نرم ہوجائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…