جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیوں کئے؟ پی ٹی آئی کی وفاقی اور پنجاب حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہو ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف کیس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سے 10جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے،لیگی ارکان نے

پروڈکشن آرڈر کو اپنی قیادت کے تحفظ کا ذریعہ بنا لیا ہے۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔ سرکاری وکلا ء نے بتایا کہ ہم اس پٹیشن پر اپنا جواب جمع کرانا چاہتے ہیں۔ہمیں پروڈکشن آرڈر کے خلاف پٹیشن پر جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ 10 دن میں تو وفاقی حکومت کا دروازہ نہیں کھلتا جواب کیسے دیں گے۔عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 10جنوری تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…