پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

یہ عہدہ میرے شایان شان نہیں ہے ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما راجہ ریاض نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،راجہ ریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کوبھجوادیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق راجہ ریاض نے استعفیٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے پہلے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور سینئروزیر رہ چکا ہوں،لٰہذایہ عہدے میرے شایان شان نہیں،اس لئے عہدے پرذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔

بطورایم این اے کام کروں گا،ان کا کہناتھا کہ مرکزمیں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتمادمیں نہیں لیاگیا،پارلیمانی سیکرٹری بنانے سے پہلے رائے نہیں لی گئی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہیں انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف آوازیں کسنی شروع کیں جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے ایوان چلانا ہے اس کو ڈرامہ نہ بنائیں،جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں ایسے ارکان کے خلاف کارروائی کروں گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ایوان کی کارروائی اچھے انداز میں چلانے میں تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر پرویز خٹک کو ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا تھا تاہم حکومتی ارکان خود اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ سپیکر نے راجہ ریاض کو خبردار کیا کہ ایسا دوبارہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہیں انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف آوازیں کسنی شروع کیں جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے ایوان چلانا ہے اس کو ڈرامہ نہ بنائیں، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…