منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ منیجر ہی وعدہ معاف گواہ بن گئے ،نیب کی درخواست پراحتساب عدالت نے بھی فوری فیصلہ سنا دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پروجیکٹ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،مقدمے میں ملزم اور ساہیوال ملتان رینٹل پاور پروجیکٹ منیجر رانا امجد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے جب کہ نیب نے راجہ پرویز کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔نیب نے احتساب عدالت میں رانا امجد کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ رانا امجد کو ملزمان

کی فہرست سے نکال کر گواہوں میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ رانا امجد اس مقدمے کے ملزمان میں شامل تھے اور وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد اب وہ استغاثہ کے گواہ بن گئے ۔رینٹل پاور کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…