بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی ترقی، غربت کا خاتمہ ،چین نے ایسا اعلان کردیاکہ آپ بھی ان سے دوستی پر فخر کرینگے

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے، افغانستان میں امن کیلئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔پیر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے، مسائل کے حل اور باہمی تعلقات کے فروغ کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے معاشرتی ، اقتصادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، وزیرخارجہ نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی جلد تعمیر پر زوردیا، چینی معاون وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخارجہ نے کابل میں سہ رکنی اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…