چندی گڑھ(آئی این پی ) بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا،بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے،نوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سابق سربراہ ا امرجیت سنگھ دولت اور بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔اے ایس دولت نے کہا کہ پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا ان کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے کہ پاکستانی وزیراعظم اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھارت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے۔دوسری جانب فوجی لٹریچر میلے میں موجود ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کمل داوڑ نے بھی سابق را چیف کی عمران خان سے متعلق بیان کی تائید کی اور کہا کہ بھارت عمران خان خوددار سربراہ ہیں۔وہ جنوبی ایشیا میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا،بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے