پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، چیف جسٹس کی ہدایت پر علیمہ خان کیخلاف بڑی کارروائی کا آغاز

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کے ٹیکس معاملات کی پروسیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جس کی ہدایت چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور رجسٹری میں کی تھی ۔ علیمہ خان کی دولت اثاثوں اور املاک کے بارے میں سی آر ٹی اور ندیم رضوی کی زیر نگرانی آئندہ ہفتے شروع ہو گی۔

علیمہ خان جن کے بارے میں سی آر ٹی او لاہور کے کمشنر / ڈپٹی کمشنر / ایڈیشنل کمشنر نے چیف جسٹس کو رپورٹ دی ہے کہ علیمہ خان نے دبئی کی اپنی جائیداد جسے وہ فروخت کر چکی ہیں کی رقم ایمنسٹی لے رکھی ہے ۔ انہوں نے جتنے کروڑ میں جائیداد بیچی اتنے کروڑ کی رقم کو منقولہ و غیر منقولہ املاک کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں پانچ فیصد ٹیکس جمع کروا کر بلیک سے وائٹ کر لیا ہے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جو نواز شریف نے جاری کی تھی سے فائدہ اٹھا کر علیمہ خان نے اس پراپرٹی کو وائٹ کر لیا ہے ۔جس کا ذریعہ نیب ، ایف آئی اے ، سٹیٹ بنک علیمہ خان سے پوچھنے کا مجاز نہیں چونکہ سکیم میں ساورن گارنٹی دی گئی تھی ۔ لاہور کے کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفیسر ندیم رضوی یا ان کا عملہ علیمہ خان سے اگلے ہفتے دریافت کریں گے کہ وہ تحریری بیان کریں کہ دبئی کی مذکورہ پراپرٹی کی فروخت کے بعد ان کے پاس کوئی دوسرا ایسٹ ہے یا نہیں ۔ علیمہ کا براہ راست یا وکیل کے ذریعے جواب آنے پر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور ندیم رضوی کی زیر ہدایت علیمہ کے خلاف ٹیکس پروسیڈنگ آگے چلائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…