منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شہبازشریف کا جیل میں پہلا دن!گھر سے کھانا آیا نہ کوئی ملنے پہنچا جانتے ہیں سابق وزیر اعلیٰ کو ناشتے ،دوپہر اور رات کے کھانے میں کیا کچھ دیا گیا؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانییٹرنگ ڈیسک)لاہور کی  کوٹ لکھپت جیل میں قید شہباز شریف کیلئے پہلے دن کوئی ملاقاتی نہیں آیا نہ گھر سے کھانا آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انہیں ناشتے میں دو سلائس اور چائے،دوپہر کو سفید چنے اور چپاتی جب کہ رات کو چکن سالن دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے کمرے کے ساتھ ساتھ چھوٹا سا صحن ہے جہاں وہ چہل قدمی کرتے ہیں۔شہباز شریف کا دروازہ شام ساڑھے 5 بجے کھولا جاتا ہے اور 7بجے بند کر دیا جاتا ہے۔شہباز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات مقرر کیا گیا ہے تاہم اس دن ان سے گھر

سے کوئی ملنے نہ آیا۔واضح رہے شہبا زشریف کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سکیورٹی سیل چار دیواری میں ہے جس کے اندر چھوٹا سا باغیچہ ،کمرہ ،اٹیچ باتھ، بیڈ ،میز اور دو کرسیاں موجود ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو عدالتی و ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بی کلاس کی سہولت دینے کے حکم پر انہیں ٹی وی ، میٹرس ، اخبار، پین اور رجسٹر کے علاوہ ایک قیدی مشقتی بھی دیا گیا ہے علاوہ ازیں ان کے اہلخانہ کی جانب سے ادویات ، کمبل ، تولیا، صابن اور کپڑے بھی  پہنچا دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…