اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دینگے،عوام 50لاکھ گھر ،ایک کروڑ نوکریاں انڈوں میں تلاش کریں،وزیر اعظم شدید تنقید کی زدمیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب انڈوں کے کریٹ لیکر پہنچ گئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، وہ بیروزگاری

ختم نہیں کر سکے لیکن عوام کو انڈے دیں گے۔ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، ان کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے شہباز شریف کا میڈیکل بورڈ دو ہفتے کی تاخیر سے بنایا گیا ،وزیر اعظم کے احکامات پر شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تاخیر کی گئی۔ علیمہ باجی کو این آر او دے دیا گیا ۔ آج کسان پریشان ہیں لیکن عثمان بزدار گورنر ہاس کی دیواریں گرانے میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…