ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کو عثمان بزدار کو شکایت ملی کہ کسی نے بشریٰ بی بی کی بیٹی سے ناروا سلوک کیا ہے اور پھر۔۔! عمران خان حقیقت سامنے لے آئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارم ہاؤس کے معاملے پر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو وہ خود عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے، سی ڈی اے میرے ماتحت ہے لیکن میں نے انکوائری میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو عثمان بزدار کو شکایت ملی کہ کسی نے بشریٰ بی بی کی بیٹی سے ناروا سلوک کیا ہے تو انہوں نے افسر کو بلا کر پوچھا، کیا صوبے کا چیف ایگزیکٹو عثمان بزدار کسی پولیس افسر کو بلاکر پوچھ نہیں سکتا؟عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں استحکام دیکھیں گے، اعظم سواتی کے معاملے پر جے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی، بابراعوان نے خود اپنے عہدے سیاستعفیٰ دیا، کسی کوتحفظ دینے کیلئے کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالرز بیرونی بینکوں میں پڑے ہیں ۔ پیر کو سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت الزام نہیں لگاتی ثبوتوں کی بنیاد پر جیل میں ڈالتی ہے، پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے 26 ممالک کیساتھ معاہدوں پردستخط کیے۔عمران خان نے کہا کہ ان 26 ممالک سے اب تک جوڈیٹا آیا ہے اس کے مطابق پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالرز بینکوں میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی اور سعودی عرب سے بھی ریکارڈ منگوایا ہے، سعودی عرب اور دبئی نے اقامہ ہولڈرز کی معلومات نہیں دی۔وزیراعظم نے کہا کہ اب پتا لگ رہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دیگر نے اقامہ کیوں لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارم ہاؤس کے معاملے پر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو وہ خود عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…