منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر،چین نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت جل بھن گیا،کرتار پور کوریڈور کھولنے پر ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018 |

بیجنگ(آن لائن)کرتار پور کوریڈور کو کھولنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چین نے بھارت اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر پر اپنی ثالثی کی پیش کش کو دوہرایا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی اور چین خطے میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کی وکالت کرتا آیا ہے کرتا رہے گا ۔ اس لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صلح کروانا ان کی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔

ملکی خبرساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ یانگ نے کہا کہ سکھ برادری سے وابستہ لوگوں کے لئے کوریڈور کھولنا ایک اچھا اقدام ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی بحال ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے مابین قربت کا خواہاں ہے اس لئے چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دونوں ممالک کو مذاکراتی عمل بحال کرنے کی بار بار اپیل کرتا رہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سابقہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ یانگ ژی پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ بھارت کے ساتھ مذاکراتی عمل پھر سے شروع کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے اور اس کے لئے بھارت اور پاکستان کی حکومت کو ایک میز پر لانے کے لئے چین کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے بھی راہیں ہموار ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…