منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر خزانہ اسد عمر سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ نے ڈالر 142روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی،قرارداد میں وزیر خزانہ اسد عمر سے فوری عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔(ن) لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 142روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تین ماہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔بھارت،،سری لنکا،بنگلادیش اور افغانستان کی کرنسی پاکستان سے اوپر جا رہی ہیں۔حکومت ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کررہی ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر اب آئی ایم ایف کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔برطانیہ،امریکہ اور فرانس میں پیٹرول سستا ہو رہا ہے۔لہذا یہ ایوان ڈالر اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر کام ہو چکی ہیں۔ماہر معاشیات بننے والے وزیر خزانہ کو خود ہی عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔روپے کی قدر میں کمی سے عالمی سطح پر پاکستان کی ترقی کا گراف نیچے گیا ہے۔ماضی میں پاکستان کے معاشی حالات کبھی ایسے نہیں ہوئے ۔حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا خمیازہ ہر شہری بھگت رہا ہے۔  (ن) لیگ نے ڈالر 142روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی،قرارداد میں وزیر خزانہ اسد عمر سے فوری عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔(ن) لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 142روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تین ماہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔بھارت،،سری لنکا،بنگلادیش اور افغانستان کی کرنسی پاکستان سے اوپر جا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…