اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

حکومت کے لوگ آدھاسچ بول رہے ہیں،کس سے پوچھیں کوئی بھی مکمل سچ نہیں بولتا،سپریم کورٹ شدید برہم

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این)سپریم کورٹ آف پاکستان نے صنعتی کارکنوں کوورکرزویلفیئرفنڈزسے ادائیگی کیس میں وفاقی حکومت کو 17 جنوری تک ادائیگیوں کا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈیتھ اورمیرج گرانٹس،سکالرشپس کی تمام رقوم اداکی جائیں، ورکرویلفیئرفنڈزکے تحت چلنے والے اداروں کے ملازمین کوادائیگی کی جائے،کسی قسم کاغبن ہواتومعاملہ نیب کوبھجوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے صنعتی کارکنوں کوورکرزویلفیئرفنڈزسے ادائیگی کیس کی سماعت کی،سیکرٹری خزانہ اورسیکریٹر اوورسیزپاکستانی عدالت پیش ہوئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لوگ عدالت سے آدھاسچ بول رہے ہیں،کس سے پوچھیں کوئی بھی مکمل سچ نہیں بولتا ،سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ عدالت جو پوچھے گی بتاؤں گا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اب آپ کو مزید نہیں سنیں گے فیصلہ لکھوائیں گے ،صرف یہ بتادیں کتنے سالوں سے ڈیتھ گرانٹ ریلیز نہیں ہوئی ۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کیا لوگ اپنی لاشیں لاکر سیکرٹریٹ میں رکھ دیں ؟آخر تمام مسائل کا ذمہ دار کون ہے ؟سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ اس سال کی آدھی ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت پیسہ اکاؤنٹ سے نکلوالے گی ۔نمائندہ ویلفیئر فنڈپنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت کودسمبر تک 2 ارب روپے چاہئیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیورو کریسی ہمارے کندھوں پر بندوقیں رکھ نہ چلائے ،وفاقی حکومت کے اس عمل سے بالکل خوش نہیں ،سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ہم نے کچھ فنڈجاری کئے ہیں،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اگلی تاریخ تک گرانٹس جاری کریں ،عدالت نے وفاقی حکومت کو 17 جنوری تک ادائیگی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیتھ اورمیرج گرانٹس،سکالرشپس کی تمام رقوم اداکی جائیں،ورکرویلفیئرفنڈزکے تحت چلنے والے اداروں کے ملازمین کوادائیگی کی جائے، کسی قسم کاغبن ہواتومعاملہ نیب کوبھجوائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…