جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

10 نئی ٹرینیں،فری وائی فائی، مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ، اسکے خرچوں کو کم کرنے کیلئے کیا کیا اقدامات کئے جارہے ہیں؟ شیخ رشید کی 100 دن کی کارکردگی سامنے آگئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کے 100دن مکمل ہو گئے ہیں ۔ ان 100دنوں کے دوران کس وزارت نے کیا کارکردگی دکھائی ہے اس کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں ،وزیر ریلویز شیخ رشید احمد ان 100دنوں کے دوران بہت زیادہ ایکٹو رہے اور مختلف اقدامات اٹھائے ۔جودرج ذیل ہیں ۔پاکستان ریلوے میں دس ہزار بھرتیوں کا عمل شروع ہوا، 10نئی ٹرینوں کا آغاز کیا گیا۔

مال گاڑیوں کی تعداد کو کراچی سے 10سے بڑھا کر 14گاڑیاں روزانہ کیا جارہا ہے ۔کنٹینر ٹرین چلانے کا معاہدہ کیا گیا، وائی فائی کی سہولت مسافروں کو مہیا کرنے کیلئے پشاور ،راولپنڈی، لاہور ،ملتان، سکھر ،کراچی اور کوئٹہ ریلوے سٹیشنز پر وائی فائی کی مفت سروس فراہم، گرین لائن کے علاوہ دیگر ٹرینوں میں بھی تجرباتی طور پر وائی فائی سروس شروع ہے ،ریلوے کالونیز میں بجلی کا نظام واپڈا کے حوالے کیا جارہا ہے جس سے ریلوے کو سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہوگی ۔تیل اور سٹورزمیں چوری روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ریلوے سکولز و کالجز اور 50کے قریب بڑے ،چھوٹے ہسپتالزاور ڈسپنسریز کو (ppp)اورjv)) کے تحت چلانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ریلوے اخراجات میں کمی کی جاسکے ۔10ہزار ناکارہ مال گاڑیوں کے ڈبوں کی شفاف نیلامی کو 31دسمبر 2018تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،سی پیک پاکستان کی معیشت اور ریلوے کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے ۔وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والے چین کے حالیہ دورہ میں اس پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔ 31دسمبر2018تک تمام معاملات طے کر دئیے جائینگے۔ایم ایل10کے علاوہ ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری کو اپ گریڈ کرنے کیلئے تیز رفتاری سے کام کیا جارہا ہے ۔ویجیلینس سیل کو ختم کردیا گیا ہے اس میں کام کرنے والے تقریباً 350ملازمین اور افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔

پی ایم پیکیج پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔گوادر کو ریلوے کا ڈویژن بنا دیا گیا ہے ۔گوادر پوررٹ پر 365ایکڑ اراضی خرید لی گئی ہے اور227ایکڑ مزید خریدی جارہی ہے جبکہ گوادر کو کوئٹہ اور جیکب آباد سے ملانے کیلئے 40ہزار ایکڑ زمین خریدنے کاکام جاری ہے ۔ریٹائرڈ ملازمین جو کے عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں کو مرحلہ وارایک سال کے اندر فارغ کردیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…