بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیب کی حراست میں موجود شہباز شریف میں کینسر کی علامات ظاہر ہو گئیں، موذی مرض کا پتہ کیسے چلا؟تشویشناک تفصیلات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں موجودقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں ڈاکٹرز نے

ان کے جسم میں دوبارہ کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیب حکام کی جانب سے شہبازشریف کے گلے میں تکلیف کے باعث ان کا معائنہ کروایا گیا تھا جس دوران خون کے تجزیے میں کینسر کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔ جس کے بعدشہبازشریف کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا ہے، شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں مرض دوبارہ ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز شریف کے جسم میں دوبارہ سے کینسر ظاہر ہونے کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں اور ان کی اہلیہ تہمینہ درانی کےایک بیان کو لیکر یہ خبریں میڈیا پر آئی تھیں۔ تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہاہے کہ وہ بلڈ کینسر سے شفا یاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو شیڈول کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے لیکن نیب حکام ان کی گرفتاری سے لیکر اب تک ان کو بلڈ ٹیسٹ کروانے کی اجازت نہیں دے رہے ۔اس سے قبل شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کا احوال اور حوالات میں شہباز شریف کی حالت کے بارے میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں بتایا۔

شہباز شریف کی اہلیہ نے اپنے ٹویٹس میں لکھا تھاکہ آخر کار میرے شوہر کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے 8 دن بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ان سے ملاقات کے بعد میں گھر آگئی ہوں لیکن بہت خوفزدہ ہوں، شہباز شریف کو 10×10 کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے، جس میں ایک ایگزاسٹ فین لگا ہوا ہے لیکن کوئی روشن دان موجود نہیں

جس سے تازہ ہوا یا سورج کی روشنی اندر آ سکے، نیب کی حراست میں دن اور رات کا کوئی تصور نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ شہباز شریف کو اپنے کمرے کی سلاخوں پر لگے بڑے تالے کو بار بار بجانا پڑتا ہے تاکہ جیلر تک اس کی آواز پہنچ سکے اور وہ چابیوں کے ساتھ آئے اور انہیں عوامی بیت الخلا میں لے کر جائے، چاہے آدھی رات کو ہی کیوں نہ ہو انہیں یہی کرنا پڑتا ہے،

تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے کمرے میں نہ اے سی اور نہ ہی ان کو اخبار دیا جاتا ہے مگر ان کے کمرے میں مچھروں کی بھرمار ہے، شہباز شریف کی اہلیہ نے لکھا کہ مچھروں کے کاٹنے سے ان کے جسم پر جابجا سرخ نشانات ہیں، شہباز شریف کو واک کے لیے کوریڈور میں لے جایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن لیڈر کو اتنی بھی اجازت نہیں کہ وہ اپنے وکلا سے ملاقات ہی کر سکیں، ان کی جانب سے بار بار مطلوبہ دستاویزات کا مطالبہ کیا گیا لیکن نیب نے انہیں وہ بھی نہیں دیں، شہباز شریف کی اہلیہ نے لکھا کہ ایک دن میں شہباز شریف سے صرف 30 منٹ کی پوچھ گچھ کی جاتی ہے جس کے بعد وہ اگلے 30 منٹ اور پھر اگلی صبح کا انتظار کرتے ہیں، ایک ایسی صبح جسے وہ دیکھ ہی نہیں سکتے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…