منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

دہشتگرد چینی قونصل خانے میں کیا چیز لیکر جانا چاہتے تھے؟ پاک فوج کے کس شعبے سے تعلق رکھنے والے جوان نے صرف چند ہی سیکنڈ میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کلفٹن بلاک 4میں قائم چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق رینجرز کے اسنائپرز نے 2 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے

مزید خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد چینی قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہوسکے ہیں جبکہ چینی قونصل جنرل اور قونصل خانے کا عملہ واقعے میں محفوظ رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صبح ساڑھے 9 بجے 3 مسلح دہشت گرد ایک گاڑی میں وہاں آئے جنہوں نے اپنی گاڑی چینی قونصل خانے سے کافی دور کھڑی کی اور قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بم کا دھماکا کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں میں گنیں اور ہینڈ گرنیڈ تھے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی نے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں اسپتال لانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں میں گنیں اور ہینڈ گرنیڈ تھے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی نے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں اسپتال لانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعے کے ہوتے ہی شہر بھر سے ریڈ زون میں واقع چینی قونصل خانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، فائرنگ کافی شدید اور دو طرفہ ہو ئی، فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں کافی دور تک سنائی دی گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ چینی قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…