اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی کا سیاست میں داخل ہونے کا فیصلہ۔روزنامہ خبریں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سیاسی میدان میں اترنے کے لئے تیار ہوگئی ہیں اور انہوں نے پارٹی معاملات میں عمران خان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بشریٰ بی بی نے حکومت کے بجائے پارٹی معاملات پر زیادہ فوکس کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے۔
وہ خود تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کے معاملات کی نگرانی کریں گی، پارٹی میں متحرک اور قربانیاں دینے والے لوگوں کو ہی صوبے اور اضلاع میں عہدے دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ان تمام ایشوز پر پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں متحرک کارکنوں بارے معلومات اکٹھی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ خاتون اول کا اس وقت تمام فوکس سماجی کاموں پر ہے۔