منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤپرگھٹنے ٹیک دیئے ،عوام کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ، ضرورت کے استعمال کی اہم ترین چیز پرسبسڈی ختم

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، بجلی پر ایک سو چھیالیس ارب کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ، تقسیم کار کمپنیوں کو یکساں ٹیرف بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دبا پر گھنٹے ٹیک دیے ہیں اور عوام سے 146 ارب روپے کا ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکومت نے ریلیف واپس ہونے کی صورت میں

بجلی کمپنیوں کو نیا یکساں ٹیرف مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سبسڈی واپس لینے کے سلسلے میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس سال 146 ارب روپے کی سبسڈی نہیں دے سکتی، سبسڈی واپس لینے کے لیے اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نیا یکساں ٹیرف مقرر کرے۔اس میں 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 2 روپے فی یونٹ، 100 یونٹ والے صارفین کے لیے 5 روپے 79 پیسے فی یونٹ، 100 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 8 روپے 11 پیسے فی یونٹ، 200 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 10 روپے 20 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ 300 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 17 روپے 60 پیسے، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 20 روپے 70 پیسے مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومتی درخواست پر فیصلہ 26 نومبر کو سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…