ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان 20نومبر کو کس اسلامی ملک کا دورہ کرینگے وزرا کے علاوہ انکے ہمراہ اور کون جا رہاہے؟بڑی خبر آگئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان 20نومبر کو کس بڑے اسلامی ملک کا دورہ کرینگے، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان 20نومبر کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا جائینگے جہاں وہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے دورے کے دوران ملائیشین حکام ملائیشیا کے صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق بریفنگ بھی دینگے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران ان کے ساتھ تین سے چار رکنی وزراکا وفد ہو گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کی ایک ٹیم بھی ہمراہ ہو گی ۔ عمران خان کو دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کی تیز ترین ترقی کے ماڈل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔ عمران خان کے دورے کے دوران انہیں ملائیشیا کی یونیورسٹیز کا بھی دورہ کرایا جائیگا ۔ دورے کے دوران معاہدات کا امکان زیاد نہیں تاہم ملائیشیا وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد اور انکے ساتھ ماہرین کی ٹیم سے اپنی تجربات شیئر کریگا جبکہ کچھ یقین دہانیاں بھی ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کو کروائی جائینگی جس سے مستقبل میں پاکستان کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم کو ملائیشین حکام وہاں کی معیشت ، بینکنگ سسٹم اور معاشی ترقی سے متعلق بریفنگ دینگے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے دورے کی دعوت دی تھی ۔ مہاتیر محمد اور عمران خان کے درمیان ذاتی تعلق بھی قائم ہے اور دونوں رہنمائوں کے درمیان اس سے قبل ٹیلیفونک رابطہ بھی ہو چکا ہے جس میں مہاتیر محمد نے عمران خان کو اقتدار سنبھالنے کی مبارکباد بھی دی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور چین کے کامیاب دورے کر چکے ہیں۔ دورہ سعودی عرب کے دوران عمران خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی جبکہ چین میں عمران خان بین الاقوامی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں مدعوتھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…