اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

شہریوں کے پیسے بینک اکاؤنٹس سے غائب ہونے کی وارداتیں، پاک فوج بھی حرکت میں آ گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم ترین اعلان کر دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے کئی بینکوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد صارفین کے پیسے نکلوائے جا رہے ہیں، اس طرح کئی لوگ اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں قوم کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ

جرائم پیشہ افراد پاک فوج کا نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے بینک کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ان سے باخبر رہیں۔اس حوالے سے گزشتہ رو زسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بینک اکاؤنٹس ہیک ہونے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ بلوچستان کے مختلف شہروں کے ایئرپورٹس اور پی آئی اے کی پروازوں کی بندش پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رحمان ملک کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے بینک اکاؤنٹس ہیک ہونے کا ازخود نوٹس لیا۔ چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ غیر ملکی ہیکرز نے پاکستانیوں کے اکاونٹ سے رقم نکال لی ہے۔ ایف آئی اے،اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے اس معاملے کی انکوائری کرائیں اور دس روز میں رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں۔ لوگوں کے اکاؤنٹس سے پیسے غائب ہورہے ہیں اور اسٹیٹ بینک سویا ہوا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام کمرشل بینکوں کے صدور کو بھی بلایا جائے۔ ایف آئی اے بھی بتائے کہ اس نے اب تک کیا اقدامات کئے۔ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تنہا کام کیا جو کہ لائق تحسین ہے۔ بینکوں کے سیکیورٹی سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔  آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں قوم کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ جرائم پیشہ افراد پاک فوج کا نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے بینک کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ان سے باخبر رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…