منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا آئی ایم ایف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کی شرط رکھ دی ہے ؟عاصمہ شیرازی کے سوال پر اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پورے پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، بڑی خبر آگئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیاں، آئی ایم ایف نے کیا شرائط رکھی ہیں؟عاصمہ شیرازی کے سوال پر اسد عمر نے انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر عاصمہ شیرازی نے وزیر خزانہ اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف نے قرضے کے حصول کیلئے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیاں عائد کئے جانے کی بات کی ہے ، کیا یہ بات سچ ہے جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اب تو آئی ایم ایف ٹیم پاکستان آچکی ہے سب پتہ چل جائیگا تاہم میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ آئی ایم ایف معیشت سے باہر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کریگا۔ یہ بات ایسے ہو سکتی ہے کہ آئی ایم ایف کے شیئر ہولڈرز میں سے کوئی ملک یہ بات کرے۔ ظاہر ہے کہ پاکستان کو قرضے کے حوالے سے آخر میں بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے اور آئی ایم ایف بورڈ کے ممبرز تو اس قسم کے معاملات اٹھا سکتے ہیں۔ ابھی تک نہیں اٹھائے تاہم اٹھا سکتے ہیں۔ مگر میرے خیال میں آئی ایم ایف براہ راست ایسی بات نہیں کریگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…