اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

آسیہ بی بی کی رہائی کی مخالفت میں دس لاکھ افراد سڑکوں پر، دھماکہ خیز قدم اُٹھا لیا گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن )شہرقائد میں ایم ایم اے کے تحت ’’تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ ‘‘کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے 10لاکھ افراد کی شرکت یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی،دعوتی مہم میں تیزی لائی گئی،کراچی کے بڑے دینی مدارس کے اکابرین اور بزرگ علماء کرام نے متحدہ مجلس عمل کے8نومبرکومنعقدہ تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے،

ایم ایم اے سندھ کے قائدین نے صوبائی صدرعلامہ راشد محمودسومرو ،مرکزی ترجمان علامہ شاہ اویس نورانی اورعلامہ ناظر عباس تقوی کی قیادت میں جامعہ الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن،دارالعلوم کراچی،جامعہ بنوریہ ،جامعہ احسن العلوم،جامعہ اشرف المدارس،دارالعلوم نعیمیہ،جامعہ سلفیہ،جامعۃ الرشید،جامعۃ دارالخیرسمیت کراچی کے اہم دینی جامعات کا دورہ کیا اوربزرگ علماء4 کرام ،مہتممین کرام کوملین مارچ کے اعراض ومقاصد سے آگاہ کیااورانہیں دعوت دی جس پر اکابرین علماء4 کرام نے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ملین مارچ جیساعوامی قوت کابھرپور مظاہرہ وقت کی ضرورت ہے۔وفدنے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن میں جامعہ کے رئیس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر مدظلہ سے ملاقات کی، ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر نے طرف سے ملین مارچ کی بھرپور حمایت اور مکمل شرکت کا اعلان کیاگیا ،اس موقع پر جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا امداد اللہ ، مولانا ڈاکٹرسعید اسکندر و دیگر بھی موجود تھے۔دارالعلوم کراچی میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدرفیع عثمانی،جامعہ بنوریہ میں رئیس مفتی محمدنعیم،جامعہ احسن العلوم میں رئیس جامعہ مفتی محمد زرولی خان،دارالعلوم نعیمیہ میں رئیس جامعہ اوراتحادتنظیمات مدارس دینیہ کے ناظم اعلیٰ مفتی منیب الرحمن، جامعۃ الرشید میں رئیس جامعہ مفتی عبدالرحیم ،

جامعہ اشرف المدارس میں رئیس جامعہ مولانا حکیم شاہ محمدمظہر،جامعۃ دارالخیرمیں رئیس الجامعہ مولانا محمداسفندیارخان اور دیگر اکابرین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی دعوت دی اور شرکت ودعاؤں کی درخواست کی،ان مواقع پر اکابرین اور بزرگ علماء4 کرام نے متحدہ مجلس عمل کے8نومبرکومنعقدہ تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپورشریک ہونے کی اپیل کردی۔صوبائی صدرعلامہ راشد محمودسومرو نے اس موقع پر کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے،

اگر ملک میں حضور اکرم کی عزت و ناموس محفوظ نہیں تو کسی کی بھی عزت و ناموس محفوظ نہیں رہ سکتی،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کی نظر میں عاشقان رسول انتہا پسند ہیں ، سپریم کورٹ کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کیا جائے گا، جس کی قیادت مولانا فضل الرحمن، سینیٹرسراج الحق ،پیراعجازہاشمی،سینیٹرپروفیسرساجدمیر،علامہ ساجد نقوی اور دیگر مکتبہ فکر کے علماء4 کریں گے،کراچی کے غیورمسلمان لاکھوں کی تعداد میں شاہراہ قائدین پہنچ کرکے نبی مہربان سے اپنی لازوال محبت ،گستاخان رسول اوراس کے سرپرستوں سے اپنی شدیدنفرت اورسپریم کورٹ کے حالیہ غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…