ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

نیب کی نواز شریف،مریم نواز،محمد صفدر کی رہائی کیخلاف اپیل،سپریم کورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این ) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامان کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی رہائی کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 6 نومبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

سماعت کے لیے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے جبکہ نیب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ نیب نے 22 اکتوبر کو رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔نیب کی جانب سے عدالتِ عظمی میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ نے اپنے ہی حکم نامے کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی اور اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت، اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…