پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال دیکھتے ہی بھارتی خفیہ ادارے سرگرم ہو گئے!!پاکستانیوں کو آپس میں لڑوانے اور حالات خراب کرنے کیلئے بھارتی ایجنٹوں نے کیا کام شروع کر دیا؟جانئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، بھارتی خفیہ ادارے مزید آگ بھڑکانے کیلئے سرگرم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانیوالی آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان بھر میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین نے مشتعل ہو کر متعدد جگہوں پر گاڑیوں،

موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی ہے اور کئی مقامات پر اہم شاہراہیں بلاک ہیں۔ ایسے میں بھارتی خفیہ ادارے بھی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے میدان میں کود پڑے ہیں اور آگ کو مزید بڑھکانے کیلئے کوشاں ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیوں نے واٹس ایپ پر کچھ گروپس بنا لیے ہیں۔ ان گروپس کو جوائن کرنے کا لنک بھی کھلا رکھا گیا ہے جب کہ لنک شئیر کر کے مزید لوگوں کو اس شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے۔گروپس میں بھارتی اور پاکستانی نمبرز بھی شامل ہیں۔اشتعال انگیز موادشیئر کر کے پاکستانیوں کو آپس میں جھگڑنے پر اکسایا جا رہا ہے۔ان گروپس کے نام پاکستان سے محبت اور عشق کو ظاہر کرتے ہیں تاہم جیسے ہی کوئی ان گروپس کو جوائن کرتا ہے تو اس میں پاکستان مخالف مواد شیئر کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کے اہم ادارہ پی ٹی اے اس حوالے سے بے بس نظر آرہا ہے اوران گروپس کے خلاف کوئی بھی کارروائی تاحال سامنے نہیں آسکی۔ دریں اثنا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں ، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر آپریشن کے حوالے سے آنیوالی خبریں غلط ہیں ، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی،انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری آج مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کرینگے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کی توہین رسالت کے کیس میں بریت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس نے دیکھتے دیکھتے ہی ملک کے اہم اور بڑے شہروں کو لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ احتجاج کو ختم کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں شروع کر دی گئی تھیں تاہم رات گئے آنیوالی اطلاعات کے مطابق مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ حکومت نے بھی دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیںجبکہ ملک بھر میں اہم شہروں میں موبائل سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ تعلیمی اداروں کو بھی آج کے روز بند کر دیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…