اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

’’نواز شریف اور مریم نواز سیاست سے دستبردار ہو چکے ‘‘ ڈیل کیلئے کتنا پیسہ دینے کو تیار ہیں ؟ معروف صحافی کے دعویٰ نےملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی چوہدری غلا م حسین نے حیران کن دعوی کر دیا ہے سابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی اب ہمت ہار گئے ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر ڈیل چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران معروف سینئر صحافی غلام حسین نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ

سابق نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اب مکمل طور پر تھک چکے ہیں اور وہ کسی بھی صورت ڈیل کرنے کیلئےتیار ہیں ۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سزا معطلی کے بعدسابق وزیراعظم میاں نواز شریف انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کی رہائی نے این آراو کے تاثرکومزید تقویت بخشی ہے ۔ تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بارہا کہا ہے کہ میری حکومت کسی کو کوئی این آر او نہیں دے گے ۔ جبکہ معروف صحافی کے مطابق مسلم لیگ ن اور نواز شریف این آر او کیلئے مکمل تیار ہو بیٹھی کہ کس طرح سے ڈیل ہو جائے ۔ جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے این آر او سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی کہ ن لیگ اور نواز شریف کس ڈیل یا این آر او کے حامی نہیں ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف اب اپنی پارٹی رہنمائوں سے بھی جان چھڑاتے نظر آرہے ہیں ۔ معروف صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی خاموشی سے لگتا ہے کہ وہ اب سیاست سے بیزار ہو چکےہیں وہ صاحبزادی سمیت کسی این آر او کے تحت جان چھڑوانا چاہتے ہیں چاہے اس کیلئے کتنا ہی پیسہ کیوں نہ دینا پڑے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…