اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان نے اہم ملک کے ساتھ رابطوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ،تمام وزارتوں، ڈویژنوں، اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیاگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اہم ملک کے ساتھ رابطوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ،تمام وزارتوں، ڈویژنوں، اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیاگیا،وزیر اعظم عمران خان نے تائیوان کے ساتھ رابطوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکومتِ پاکستان نے تائیوان سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ سرکاری اور نیم سرکاری رابطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت نے تمام وزارتوں، ڈویڑنوں اور

اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ عمران خان 3 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سی پیک، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا صوبہ ہے اور وہاں برسراقتدار حکومت غیر قانونی ہے۔ چینی حکومت تائیوان سے تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے تمام تر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اس لئے زیادہ تر ممالک تائیوان کو بطورملک تسلیم نہیں کرتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…