اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

اسرائیل کے وزیر اعظم نے موساد کے سربراہ کیساتھ خفیہ طور پر پاکستان نہیں بلکہ کس بڑے اسلامی ملک کا 20سال بعد دورہ کیا؟افواہوں کا ڈراپ سین

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

یروشلم( آن لائن )اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو گزشتہ 20 برس کے دوران عمان کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم بن گئے ہیں جو خطے میں بڑھتے ہوئے تعلقات کی جانب واضح اشارہ ہے۔عمان کے سلطان قابوس سے ملاقات کو نیتن یاہو کی اسرائیل واپسی تک خفیہ رکھا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

نیتن یاہو کا دورہ فلسطین کے حوالے سے تعطل کے باوجود اس لیے اہم ہے کہ وہ ماضی میں عرب دنیا سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔نیتن یاہو نے اپنے استقبال اور ملاقات کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمان کا ایک خصوصی دورہ۔۔۔ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو اور سلطان قابوس کے درمیان مشرق وسطیٰ کے امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بات کی گئی۔عمان کے دورے میں نیتن یاہو کے ہمراہ ان کی بیگم اور وفد میں موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور قومی سلامتی کے مشیر میئر بین شبات بھی شامل تھے۔اسرائیلی بیان کے مطابق یہ دورہ سلطان قابوس کی دعوت پر ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر معاہدے ہوئے۔نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ ان کی خطے کی ریاستوں سے بہترین تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے۔عمان کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بھی نیتن یاہو اور ان کے وفد کو سلطان قابوس اور عمان کے دیگر حکام کے ہمراہ روایتی لباس میں چلتے ہوئے دکھایا جن کی تصاویر بہت کم سامنے آتی ہیں۔اس سے قبل 1994میں اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم یتزک رابن نے عمان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد 1996میں وزیراعظم شیمون پیریز نے بھی دورہ کیا تھا، اس وقت دونوں ممالک نے تجارتی نمائندوں کے دفاتر کھولنے پر اتفاق کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…