منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا واقعی اسرائیلی جہاز نے اسلام آباد میں خاموشی سے لینڈنگ کی؟ پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی ،چونکا دینے والے انکشافات،معاملہ گرم ہونے پر سول ایوی ایشن بھی میدان میں آگیا،حقیقت بیان کردی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)سوشل میڈیا پر اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نے دعویٰ کیاجس کے بعد اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نے گذشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسرائیلی طیارہ اسرائیل سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ ایک طیارہ اسلام آباد لینڈ کیا۔ پروازوں کی آمدورفت یا لائیو ایئر ٹریفک پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار پر اس پرواز کے اسلام آباد آمد اور دس گھنٹے بعد پرواز کے ثبوت موجود ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی کہ آخر طیارے میں سوار ہو کر کون پاکستان گیا ۔دریں اثناء سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں موجود حکومت سے جواب طلبی کی اور کہا کہ حکومت حقیقی صورتحال فوری طور پہ واضح کرے۔کیا ایک ‘اسرائیلی طیارہ واقعی پاکستان آیا تھا؟سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ’اسرائیلی طیارے‘ کی اسلام آباد آمد کی خبر گرم ہے اور کئی لوگ سوالات پوچھ رہے ہیں کہ اس طیارے کے مسافر کون تھے؟ یہ پاکستان کیا کرنے آیا تھا اور اس کا خطے کے سیاسی یا سٹریٹجک۔۔جس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔ ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال کو تو کرارا جواب دے دیا لیکن اسرائیلی طیارے کی خفیہ طور پرپاکستان آمد سے قبل واضح الفاظ میں نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق۔لیکن دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام نے اس بات کی تردید کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن کے مطابق کوئی اسرائیلی جہاز پاکستان میں نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…