بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے چین کی بڑی سرمایہ کاری ٗوزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا،نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری سنادی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چین سے سرمایہ کاری لائیں گے ٗ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ٗ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی ٗسی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائیگا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔

جمعرا ت کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کا نیا پاکستان کا تصور یہ ہے کہ جن لوگوں کو پاکستان میں نوکریاں نہیں ملتی اور وہ باہر جاتے ہیں انہیں اپنے ملک میں نوکریاں ملنی چاہئیں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے کیونکہ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائیگا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا جتنا زیادہ آسان ہوگا اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی جس سے نوجوانوں کو ملازمت کے مزید مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، جو نوجوان پاکستان سے باہر نوکریاں کرنے جاتے ہیں انہیں ملک میں ہی مواقع دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ کہ بیجنگ جاکر چین سے پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چینی سرمایہ کاری لے کر آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چین سے سرمایہ کاری لائیں گے ٗ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ٗ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی ٗسی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائیگا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…