اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی میں خریداروں کی عدم دلچسپی ،دعوؤں کے برعکس18 میں سے صرف کتنی گاڑیاں فروخت ہوسکیں؟

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی میں خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث صرف 2 گاڑیاں ہی فروخت ہوسکیں۔وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کے لیے 18 گاڑیاں پیش کی گئیں جن میں صرف 2 گاڑیاں فروخت ہوسکیں، ان میں 1986 ماڈل کی ایک گاڑی ایک لاکھ 75 ہزار اور سال 2006 ماڈل کی

فور بائے فور گاڑی 18 لاکھ 10 ہزار میں فروخت ہوئی جب کہ دونوں گاڑیوں کی فروخت متعلقہ حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی 20 بلٹ پروف گاڑیوں کی نیلامی میں بھی خریداروں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور ان گاڑیوں کی نیلامی شروع ہوتے ہی خریدارچلے گئے۔وزیراعظم ہاؤس کی انتظامیہ کا کہناہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے، اب 6 نومبر کو گاڑیوں کی نیلامی دوبارہ ہوگی تاہم یہ تاریخ حتمی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…