منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

مشرف کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا لندن کے ہسپتال میں کس چیز کا علاج کیا جا رہا ہے؟سابق صدر کی سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار نے سنسنی خیز انکشاف کر دیا‎

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018

دبئی (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ اوورسیز کے صدر افضال صدیقی نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ایملیوڈوسز نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ بیماری کے باعث پرویز مشرف اعصابی کمزوری کا شکار ہیں اور ان کا لندن میں علاج جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کھڑے ہونے، چلنے اور پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔افضال صدیقی نے کہا کہ ایملیوڈوسز کے باعث ٹوٹا ہوا پروٹین مختلف اعضاء میں جمع ہونے لگتا ہے اور بروکن پروٹین بون میرو سے خارج ہوتی ہے جس کے پیکٹس جسم میں جمع ہونے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دل اور دماغ کی نسیں اور سریانیں تنگے سے زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بیماری سے دل، دماغ اور خون کا بہاؤ متاثر ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کی بروکن پروٹین کو مزید بننے سے روک دیا ہے اور ان کے جسم میں موجود بروکن پروٹین کو صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اے پی ایم ایل رہنما نے کہاکہ پرویز مشرف کے جسم میں پہلے سے جمع شدہ پروٹین کی وجہ سے وہ اعصابی کمزوری کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمع شدہ بروکن پروٹین کو صاف کرنے میں 5 سے 6 ماہ علاج جاری رہ سکتا ہے۔انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے مکمل صحت یابی کے بعد وطن واپس آنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…