اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے،یہ سب اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ۔۔!!! عمران خان نے دبنگ اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے،موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، یہ سب اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے آج سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں عوام پر مہنگائی کاکم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے۔شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے۔ موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔یہ صرف چوری کامال بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک ہی کام کیا ہے کہ کبھی دباؤ قبول نہیں کیا۔ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ہمارے پاس اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اقتصادی امور کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب درست سمت میں مثبت اقدام ہے جس سے ہماری قومی مفادات اور اقتصادی شعبہ جات کو بھرپور فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر 23 اکتوبر کو ریاض جائیں گے، جہاں وہ مستقبل کی سرمایہ کاری کے اقدام سے متعلق 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی  ایم ایف جانے سے بہتر ہے کہ دوست ممالک کی معاونت حاصل کرنے کے آپشن کو اختیار کیا جائے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران میں پاکستان کو مخلص اور سچے دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال بالخصوص غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کی صورتحال میں فوری مالی معاونت درکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…