ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم سے قرضہ ۔۔! پاکستان کی بڑی مشکل حل کر دی گئی چین نےپاکستان کو کیا شاندار پیشکش کر دی ، بڑی خبر

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم  ایف سے قرضہ ۔۔! پاکستان کی بڑی مشکل حل کر دی گئی چین نے دوستی میں پاکستان کو کیا شاندار پیشکش کر دی ۔آئی ایف ایف سے کم شرح سود پر قرضہ لینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کیلئے پاکستان کا قریبی دوست چین بھی مدد فراہم کررہا ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں پاکستان سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سے

مالی تعاون پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پاکستان کا اس وقت اکائونٹ کا خسارہ 2ارب ڈالر ہے جو کہ کم ہو کر ایک ارب ڈالر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ برآمدات اور ترسیلات زرمیں نمایا ں اضافہ ہے ۔ جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی رقم میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اگست اور ستمبر میں درآمدت میں اعشاریہ 6فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ جبکہ دوسری جانب معروف عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظارکر رہے ہیں، پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا، جمعہ کو عالمی جریدے بلوم برگ کی جا نب سے جا ری کر دہ ر پو رٹ میں نئی حکومت کو درپیش چلنجزکا ذ کر کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی مسائل عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ حکومت کے لئے پریشانی کا باعث ہوگا، نئی حکومت کو گرتےہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا ہوگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فوری طور پر 10 سے 15 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، جس کے لئے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑسکتا ہے، مگر آئی ایم ایف سے قرض لینا کٹھن مرحلہ ہوگا، آئی ایم ایف اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرائے گا، جس میں نجکاری اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ بھی شامل ہے،عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایف پروگرام سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…