ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ،ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے خلاف سمیت 3قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے اقتدار میں آتے ہی ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،

آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کردی،امریکن ڈالر ایک ہی رات میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 روپے مہنگا ہوگیا جس کی وجہ سے ملکی قرضوں میں 900 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں ہیں،تبدیلی کے دعویداروں کے دعوے صرف کھوکھلے نعرے ہی ثابت ہوئے۔حکمرانوں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ روپے کی قدر کو مستحکم رکھتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ‘تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروا ئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراء4 کی بیوروکریسی کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے،بیوروکریسی کسی فرد کے نہیں ملک و ریاست کے وفادار ہیں،وزیر اعظم نے تمام وزراء4 کوبیوروکریسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا لیکن وزیر اطلاعات فواد چوہدری سیاسی مداخلت کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا،حکومتی وزراء4 اپنے پارٹی لیڈر اور وزیر اعظم کے احکامات کو نظر انداز کررہے ہیں،

بیوروکریٹس کو دبا میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اداروں کو سیاست سے پاک کرنے کے دعوے دھرے رہے گئے ہیں،بیوروکریسی کا کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ لہذا یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کا از خودنوٹس لیا جائے ،بیوروکریسی کے ساتھ حکومتی وزرا کے غیر سنجیدہ رویے کا نوٹس لیا جائے،حکومتی وزیر نے بیوروکریسی پر اپنا اثر رسوخ قائم کرنے کی کوشش کی ہے،

وزیر اعظم فواد چوہدری سے فوری استعفیٰ لیں ،حکومت اور بیوروکریسی میں اختلافات پیدا کرنے والا شخص حکومتی ترجمان نہیں رہ سکتا۔جبکہ مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر نے قومی ائیر لائن پی آئی اے میں ناقص پالیسیوں کے ذمہ داران افسران کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بدنامی سے بچانے کے لیے اس ادارے کے نقائص دور کیے جائیں۔ایسے تمام افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو اس نقائص کے ذمہ دار ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…